جماعت اسلامی نے اجازت مانگ لی

0
44

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے جلسے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ڈی سی فیصل آباد سےکل جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے محبوب الزمان کی درخواست سماعت کی ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ جماعت اسلامی نے 23 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد کو جلسے کے لیے خط لکھا، جب ہم نے درخواست دی تو یقینی بنایا کہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے 2 فروری کے لیے جلسے کی اجازت نہیں مانگی، 24 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد نے سی پی او آفس کر معاملہ ریفر کر دیا، 24 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کسی دوسری سیاسی جماعت کے جلسے کی کوئی بات نہیں کی، مسلم لیگ ن کو 2 فروری کے لیے جلسے کی اجازت دی گئی ہے،مسلم لیگ ن کی ڈی سی فیصل آباد کو 20 جنوری کی درخواست ظاہر کی گئ ہے، مسلم لیگ ن کی درخواست پر کوئی ڈائری نمبر نہیں، درخواست پچھلی تاریخ میں ظاہر کی گئی ہے ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت جماعت اسلامی کو مزکورہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے ۔

Leave a reply