کیاآپ ان سے ڈرتےہیں جن پرقرآن پاک میں لعنت کی گئی؟

0
67

ہاٹ لائن نیوز : ارطغرل غازی میں عبدالرحمن غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جلال آل نے غزہ کے ہسپتال پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

جلال نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غزہ کے ہسپتال کی تصویر پوسٹ کی اور لکھاہےکہ: “اسرائیل! بہت ہو گیااب ۔

انہوں نے لکھا کہ دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بے مثال نسل کشی ہوئی، جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ، خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔

جلال ال نے لکھا کہ دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی آوازیں کہاں ہیں؟ کہاں ہے اقوام متحدہ اور کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟

ترک اداکار جلال نے امت مسلمہ سے سوال کیا کہ دنیا کے امیر ترین اسلامی ممالک کہاں ہیں؟ اس نسل کشی کو کب روکو گے؟ کیا تم ان لوگوں سے ڈرتے ہو جن پر قرآن پاک نے لعنت کی ہے؟

واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے 17 اکتوبر کی شب غزہ پر بمباری کی تھی اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد تھی۔

Leave a reply