صحافی عمران ریاض کیس میں انتہائی اہم سماعت

0
39

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کےجسمانی ریمانڈکیخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیاہے ۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ 6 دن مکمل ہو چکے ہیں، آج عمران ریاض کو انسداددہشتگری عدالت میں پیش کرنا ہے، صرف گرفتار کر کے ریمانڈ کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج درخواستگزار کی پیشی ہے، اگر عدالت پھر سے ریمانڈ دیتی ہے تو ہائیکورٹ آسکتے ہیں۔

جسٹس شہرام سرورچودھری نے عمران ریاض خان کی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداددہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ قانون کے برعکس دیا، پولیس سے سیاسی بنیادوں پر تمیمہ میں عمران ریاض کا نام درج کیا، عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں، 14 مارچ 2023 کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے،عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا اقدام کلعدم قرارد دے ۔

Leave a reply