کیپسول کےاندربلیڈ”شوہر کیوں گرفتار ؟

0
129

 

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی شہر پونے میں قتل کی کوشش کا انوکھا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو کیلشیم کیپسول میں بلیڈ کے ٹکڑے کھلادئیے۔

45 سالہ سومناتھ سادھو نے کیپسول کے اندر بلیڈ کے ٹکڑے رکھ کر اپنی بیوی کو مارنے کے لیے اسے کھلا دیا۔ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر سرجری کے بعد اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

اتم نگر پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم پیشہ سے حجام ہے اور اسے قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انسپکٹر کرن بالواڈکر نے میڈیا کو بتایا، “تحقیقات میں شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو تشدد کی موجودگی کا پتہ چلا، اور دونوں کے درمیان حال ہی میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔” چنددن قبل بیوی کوپیٹ میں شدیددردشروع ہوااور طبی معائنے کرانےکے بعد معلوم ہوا کہ یہ درد انکے پیٹ میں بلیڈ کےباعث ہوا تھا جس کوڈاکٹروں نے سرجری کرکے نکال دیا۔

پولیس کے مطابق مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ سومناتھ سادھو نے کیلشیم کیپسول کے اندر بلیڈ کے ٹکڑے رکھ کر اپنی بیوی کو کھلائے۔

پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ سومناتھ سادھو نے اکتوبر میں اپنی بیوی کو یہ کیپسول پانچ بار کھلائے تھے۔

ملزمان کے خلاف قتل، گھریلو تشدد اور خواتین پر ظلم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a reply