شبنم اسماعیل نے اہم ریکارڈ قائم کردیا

0
53

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی افریقہ کی سابق فاسٹ باؤلر شبنم اسماعیل نےخواتین کرکٹ میں تیزترین گیندکرائی۔

ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں، دہلی کیپٹلز کیخلاف ممبئی انڈینزکی نمائندگی کرنیوالی سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرشبنم اسماعیل نےتیسرےاوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےپھینکی، جوبیٹرمیگ لین کےپیڈسےٹکرا گئی۔ تاہم امپائر نےانہیں ناٹ آؤٹ قراردیا۔

خواتین کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارشبنم اسماعیل نے130 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےتیز ترین گیند کا ریکارڈ قائم کردیا۔

36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹرنے 2016 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 128 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے بین الاقوامی کرکٹ میں تیزترین گیند کاریکارڈبھی اپنےنام کیا۔

ریکارڈ توڑ گیندکےباوجودشبنم اسماعیل نےمقررہ 4 اوورز میں 46 رنزدےکرصرف ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply