کم عمر ڈرائیور کا ریکارڈ ختم کرنے کا حکم

0
51

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز اور باعزت بری ہونیوالے افراد کے نام کریمنل ریکارڈ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کریمنل ریکارڈ سے کم عمر ڈرائیورز کے نام نکالنے کے حوالے سےعملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

عدالت نےکیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

سرکاری وکیل کاکہنا ہےکہ یہ معاملہ نگران کابینہ میں زیر غور تھا، اب نئی کابینہ اس معاملے کو دیکھے گئی۔

عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہا تھا کہ وہ نام کریمنل ریکارڈ سے نام نکال دیں گے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ انہوں نے نام نہیں نکالے، یہ جان بوجھ کر تنگ کر رہے ہیں۔

جسٹس علی ضیاباجوہ نے غازیہ احسان سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔

درخواستگزار کیجانب محمد رانا سکندر اور ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

Leave a reply