شہناز گل بھی ہانیہ کی مداح نکلی

0
68

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی معروف اداکارہ شہنازگل بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکی مداح بنیں، اداکارہ ہانیہ عامرکی مقبولیت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہے، مشہور انڈین شوبگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی پسندیدہ لڑکی قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر شہناز گل نےہانیہ عامر کےآفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں’ انہیں اپنی پسندیدہ لڑکی‘کہا،اتنی زیادہ محبت ملنے پر ہانیہ عامر بھی جذباتی ہو گئیں اور شہناز گل کا شکریہ بھی ادا کیا، پچھلے کافی عرصے سے ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کی دوستی بھی میڈیا پر قابلِ ذکر موضوع ہے۔

Leave a reply