انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام چلینج

0
90

ہاٹ لائن نیوز : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کے قانون کے سیکشن 215کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

درخواست تحریک انصاف کےامیدوار اظہرصدیق کیجانب سے دائر کی گئی ۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اوروفاقی حکومت کوفریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکشن 215آئین کے آرٹیکل 17کے متصادم ہے ، انتخابی نشان نہ صرف سیاسی جماعت کا ہوتا بلکہ امیدوار اور ووٹر کا بھی ہوتا ہے ،کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے لیے ملکی سالمیت کے خلاف ہونا کافی نہیں ، سیکشن 215آئین کے منافی ہے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت سیکشن 215کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply