عید کے دوسرے روز جھولا گرنے سے 4 بچے زخمی

0
57

ہاٹ لائن نیوز : میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ریس کورس میں پیرا شوٹ کا جمپنگ جھولا گرگیا جس کے سبب 3 بچے زخمی ہوئے، والدین کی چیخ وپکار پر فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو جھولے کے نیچے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی، بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے گر کر دس سالہ بچہ زخمی ہوا، احمد فیملی کے ساتھ گھومنے سفارک پارک آیا، جھولے میں بچہ سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہو گیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a reply