شادی ہالزمیں مردہ گوشت سپلائی ہونےلگا

1
97

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)شادی ہالز میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش کے دوران 10 من گوشت برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ نیو راوی سے 10 مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر کے شادی ہال میں سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ گوشت میں 7 من گائے کا گوشت اور 3 من مٹن شامل ہے۔

ملزمان گاڑی میں مردہ گوشت فاروق آباد سے لاہور لے جا رہے تھے۔ ایس پی زوہیب رانجھا کے مطابق غیر صحت بخش گوشت کی تلفی اور دیگر کارروائیوں کے لیے محکمہ خوراک بھی موقع پر پہنچ گئی، جبکہ گرفتار ملزمان سخاوت اور ریاض کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

1 comment

Leave a reply