سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

0
13
سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 380 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Leave a reply