سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

0
9
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

ملکی اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اور مسلسل دوسرے روز بھی ریٹس میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے کم ہو کر 8513 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی کے بعد ریٹ 4713 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین اور صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کے نرخ مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر آگیا تھا۔

Leave a reply