پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

0
4
پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی موجودگی میں 15 اکتوبر 2026 تک توسیع کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل اہلکاروں کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مقرر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کی مدت میں اضافے کی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق رینجرز اہلکار اسلام آباد کے چیف کمشنر اور پنجاب حکومت کی جانب سے سونپے گئے فرائض انجام دیں گے۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Leave a reply