
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز سے وابستہ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری آئی ہے، جہاں فی اونس نرخ میں تقریباً 35 ڈالر اضافہ رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 4800 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔









