گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

0
69

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور گھر میں آگ لگی ہے ۔

Leave a reply