سلمان اکرم راجا کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 128 کے فارم 45 اور 47 جاری نہ کرنے کے معاملہ پرریٹرننگ افسر کامران افضل بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونےبارے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کہ آر او نے کیسے توہین عدالت کی جس پر وکیل نے کہا کہ فارم 48 کی تیاری کیلئے عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نوٹس نہیں کئے، آر او نے عدالت میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس تو لیا تھاجس پر وکیل نے کہا کہ یہی میرا کہنا ہے آر او کے غلط عمل پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا، الیکشن کمیشن آر او کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا،13 فروری کو جاری کیاگیا نوٹیفکیشن آر او نے واپس لیا، آر او کے نوٹیفکیشن واپس لینے کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمیں ریلیف دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نےامیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی،درخواستگزار کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کامران افضل بخاری کو فارم 47 اور 45 جاری کرنے کا حکم دیا ، کامران افضل بخاری نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا، ریٹرننگ افسر کا فارم 47 اور 45 جاری نہ کرنا توہین عدالت ہے ۔

Leave a reply