انتخابی نشانات واپس لینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

درخواست گزار کیجانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہونے چاہیے ؟

وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن بلکل ہونا چاہیے مگر الیکشن کمیشن انتخابی نشانات واپس نہیں لے سکتا ، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ تو تمام سیاسی جماعتوں نےخود بنایا ہے ۔

وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن جرمانہ کرسکتا ہے ۔

Leave a reply