سعودی عرب کا پمز اسپتال سانحے پر اظہارِ افسوس

0
6
سعودی عرب کا پمز اسپتال سانحے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: سعودی عرب نے اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نومولود بچوں کی جانوں کے ضیاع پر سعودی حکومت اور عوام کو شدید صدمہ پہنچا۔

بیان کے مطابق سعودی عرب نے اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان و اس کے عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے۔ اسپتال حکام کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکا بتائی گئی ہے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply