سعودی عرب دنیابھر میں دوسرےنمبرپرآگیا

0
88

ریاض : (ہاٹ لائن نیوز) مملکت سعودی عرب سیاحت کے فروغ میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

سعودی عرب رواں سال 2023ء کے پہلے سات ماہ کے دوران آنے والے سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے

وزارت سیاحت کے حوالے سے سعودی نیوز ایجنسی (ایس پی اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019 کےاسی عرصے کےمقابلےاس سال جولائی کےاخیر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے سے حاصل کیے گئے تھے اور یہ UNWTO کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر پر مبنی ہے۔

ریاض نے 27 اور 28 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کی میزبانی کی، جو عالمی سیاحت کے شعبے کیلیے مملکت کےعزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ یہ کامیابی ” شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کے بغیر کسی صورت حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔”

الخطیب نے مزید کہا ہے کہ درجہ بندی نے عالمی سیاحتی مقام کےطور پرملک کی پوزیشن کو مضبوط کیااور سیاحوں کی تعداد میں بڑا اضافہ مملکت میں دستیاب سیاحتی اختیارات کے تنوع اور معیار پر سیاحوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a reply