سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے پر ملزمان کو سزائیں

0
38

ہاٹ لائن نیوز : جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف فیصلے،ڈرگ کورٹ لاہور نے 2 ماہ میں ریکارڈ چھے سو مقدمات کے فیصلے دیے، چئیرمین جج ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے ان مقدمات پر فیصلے دیے،چھ سو مقدمات میں 987 ملزموں کو چھ کروڑ چہتر لاکھ روپے کے بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی، دس سال ایک ماہ تک قید کی سزائیں سنائی گئیں، زائد المیعاد ادویات بیچنے اور ناکوٹیکس ڈرگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے کے خلاف فیصلے سنائے۔

عدالت نے جعلی ادویات فروخت کرنے کی وجہ سے میڈیکل سٹور کے مالک ملزم عمران مجید کو 5 کروڑ روپے جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا سنائی،ملزم زاہد اختر کو 4 لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال قید کی سزا ہوئی،چئیرمین ڈرگ کورٹ نے لاہور ڈویژن کے تمام ڈرگ انسپکٹر اور ایف۔ آئی۔ اے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، قصور وار ملزمان کے خلاف کیسز کے چالان عدالت میں پیش کیے جائیں، ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،۔سرکاری ہسپتالوں سے چوری ہونے والی ادویات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، نشہ آور ادویات کی خریدو فروخت کی روک تھام کی جائے ، زائد قیمتوں پر ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

Leave a reply