میٹرک کا پرچہ وائرل ہونے پر امتحانی عملہ ڈیوٹی سے فارغ

0
37

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول میں دوران میٹرک امتحانی پرچے کی تصاویر وائرل کرنے پر افسران سمیت عملے کے تمام اراکین کو امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا۔

ڈیوٹی پر مامورامتحانی عملے کوپیپر کی تصاویر وائرل کرنےپر ڈیوٹی سےہٹایا گیا۔ چئیرمین پشاوربورڈ پروفیسر نصراللہ کا گورنمنٹ ہائی سکول اگرہ پایان چارسدہ کااچانک دورہ کرتےہوئےیہ کہناتھا کہ امتحانات میں شفافیت کیلیے امتحانی مرکزکےسپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ، نگران عملےکوڈیوٹی سےہٹایا گیا۔

انہوں نےشفاف امتحان اورامتحانی ہالزکو ہر قسم کی مداخلت سےمحفوظ بنانیکی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply