کسان کارڈ میں نوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

0
47

ہاٹ لائن نیوز : کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، پنجاب حکومت اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشیر کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے،قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکا جائے،کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے سے آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں،لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply