سانحہ جڑانوالہ متاثرین کو امدد کیوں نہ مل سکی ؟

0
111

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو امداد نہ فراہم کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جڑانوالہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہماری آر پی او فیصل آباد سے ملاقات ہوئی،جڑانوالہ میں 10 ہزار کے قریب کرسچن خاندان رہتے ہیں، 900 کے قریب لوگوں کو امداد فراہم نہیں کی گئی، وہ لوگ بے یارو مددگار ہیں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ آپ بے یارو مددگار لفظ کی وضاحت کریں، جذباتی نہ ہوں، ہم کرسچن لوگوں کو پیار کرتے ہیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کو یہ بتانا پڑے گا کہ عدالت فریقین کو کیسے ہدایت جاری کر سکتی ہے ؟

جسٹس شاہد بلال حسن نے گریس بائبل فیلوشپ چرچ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب کو متاثرین کی امداد کی درخواست دی، پنجاب حکومت نے ابھی تک متاثرین کو امداد فراہم نہیں کی لہذا عدالت جڑانوالہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply