مسافر بس کھائی میں گرنےسے36 افرادجاں بحق

0
141

 

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 36 افراد جاں بحق ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے گاؤں بانڈی چیچیاں جا رہی تھی کہ حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریباً 800 فٹ نیچے کھائی میں جا گری ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار بس نے خطرناک موڑ لیا ۔

کھائیوں کی گہرائی اور خطرناک راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی کاموں کے لیے فوج طلب کر لی گئی جب کہ ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔

Leave a reply