مونس الہی کے اشتہار لگ گئے

0
111

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ، عدالتی حکم پر مونس الہی کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کی گئی ، مونس الہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردیے گے ، مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گی ۔

اشتہار کے متن کے مطابق مونس الہی روپوش ہیں عدالت پیش نہیں ہورہے ۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کی ، ایف آئی اے نے چالان جمع کرا رکھا ہے ، مونس الہی اج بھی عدالتی مہلت کے بعد پیش نہ ہوئے جسکے بعد انکے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ۔

مونس الہی کے اشتہار مختلف جگہوں ہر آویزاں کیا گیا عدالت کے باہر بھی مونس الہی کا اشہتار لگایا گیا ہے ۔

Leave a reply