سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا

0
61

ہاٹ لائن نیوز : سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون ان کے گھر سے چوری ہوگیا جس کی رپورٹ مقامی تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

سارو گنگولی کے فون کی قیمت تقریباً 1.6 لاکھ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جب کہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ حساس معلومات تک رسائی مشکل بنائی جائے تاکہ اہم شخصیات متاثر نہ ہوں۔

Leave a reply