پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام

0
60

ہاٹ لائن نیوز : میانوالی میں خیبرپختونخواہ کی سرحد پر قبول خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پنجاب پولیس کیمطابق رات گئے 10 سے 12 دہشت گردوں نےچیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تمام دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

فضا نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply