سات دن تک زیر سمندر رہنے والی آبدوز تیار

0
56

ہاٹ لائن نیوز : امریکا کے ایک ڈیزائنر نے مچھلی کی شکل کی ایک پُر تعیش آبدوز کا خیال پیش کیا ہے جو سات دن تک سطح سمندر پر آئے بغیر تین سو اٹھائیس فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈیزائنر کی اس ڈیپ سی ڈریمر نامی آبدوز میں ایک ہال بھی ہے جس میں بیٹھ کر مسافر زیر سمندر مناظر کو آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

تین سو اٹھائیس فٹ کی گہرائی میں جانے والی یہ آبدوز گہرے سمندر میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اس یاٹ میں ایک خاموش برقی موٹر بھی لگائی گئی ہے جس سے آبی حیات متاثر نہیں ہوگی۔

اندر لگی بیٹریوں کے سبب آبدوز سات دن تک زیر سمندر ساکت رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاٹ میں زیر سمندر دنیا کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا مشاہداتی ببل نصب کیا گیا ہے جس میں آرم دہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

پیش کی جانے والی خیالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاٹ میں ایک بڑا پیانو بھی رکھا گیا ہے جو مسافروں کو دورانِ سفر منفرد نظارے کرتے وقت محظوظ رکھے گا۔

پیش کی گئی تصویر کے مطابق اس آبدوز میں مہمانوں کا کیبن، مالک کا کیبن، سیلون اور لانڈری روم ایک ترتیب میں دکھائے گئے ہیں۔

Leave a reply