ملک بھر میں کتنے پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ؟

0
50

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کیمطابق پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائےجائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

Leave a reply