سابق خاتون اول کی مشکلات میں مزیداضافہ 

0
104

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا معاملہ ؛ بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ، محمد آفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، خاور مانیکا ، حکومت پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے ، طلاق کی دستاویزات
متعلقہ یو سی جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے ، خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ، خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے اور حکومت پنجاب سے یونین کونسل کا ریکارڈ طلب کرے ۔

Leave a reply