زیرحراست افراد کے انٹرویو پر پابندی

0
47

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں زیر حراست افراد کے میڈیا پر کیے جانے والے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک کیلیے ملتوی کردی۔

عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر زیرسماعت درخواستوں کے
بارے آفس ہائی کورٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

جسٹس شاہدبلال حسن نےعزیفہ نعیم ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ زیرحراست افراد کا انٹرویو کرنا آئین کےآرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے، ذمہ دار حکام انٹرویوز کروانے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، متعلقہ ادارے ان انٹرویوز کے حوالے سے خاموش ہیں، زیر حراست افراد کے انٹرویوز کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خلاف آئین انٹرویوز کے حوالے سے احکامات جاری کرے ۔

Leave a reply