فلاحی تنظیم کی راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم

0
55

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد راحت فتح علی خان سے اپنا تعلق ختم کردیا۔

گھریلو تشدد سے نمٹنےکیلیے کام کرنیوالےکنگ چارلس کے خیراتی ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ “ہم بدسلوکی کےالزامات کو بہت سنجیدگی سےلیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ایک ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔”

ٹرسٹ کے ترجمان نے مزید کہا: “برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی ختم کر دی ہے۔ ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔”

برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس III نے رکھی تھی اور راحت فتح علی خان کو 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں اس کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

راحت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ملازم پر بربریت کرتے اور بار بار بوتل کے بارے میں پوچھتے نظر آئے۔ ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی نے وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔

Leave a reply