معمولی تلخ کلامی 2 قیمتی جانیں لےگئی

0
64

ہاٹ لائن نیوز: ڈپٹی منیجر وقاص بنگش نے فائرنگ کر کے سیمنٹ فیکٹری میں ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور عبدالصمد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

ضلع میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں واقع سیمنٹ فیکٹری میں معمولی جھگڑے پر ڈپٹی منیجر نے ملازم سمیت ساتھی ڈپٹی منیجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق وقاص بنگش نامی ملزم کی ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور عبدالصمد سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ وقاص بنگش کی فائرنگ سے عمر جٹ نامی شخص زخمی ہوا، جب کہ عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم قائم مقام ڈی ایس پی سرکل داؤد خیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply