راکھی ساونت کے شوہر نےدوسری شادی کرلی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی کی معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی سے شادی کی خبریں گزشتہ چند روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم راکھی ساونت یا عادل درانی نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے عادل درانی کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےبتایا ہےکہ عادل درانی کی دوسری اہلیہ سومی خان ہیں جو بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 12 کی مدمقابل ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق شادی رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں ہوئی تھی۔

عادل خان کی دوسری بیوی سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے کیرئیر کی وجہ سے اس وقت ممبئی میں مقیم ہیں۔

Leave a reply