دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2جوان شہید

0
146

 

ہاٹ لائن نیوز : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ عبداللہ مردان اور 19 سالہ سپاہی محمد سہیل تھرپارکر کے رہائشی تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا دائرہ گرد و نواح میں بڑھا دیا گیا ہے۔

Leave a reply