اسکولز میں تعطیلات کااعلان

0
144

 

ہاٹ لائن نیوز : سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ کے نگراں وزیر تعلیم کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعطیلات کے حوالے سے اعلان کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یکم جنوری 2024 سے سکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی سال کے آغاز، امتحانی شیڈول، تعطیلات اور دیگر اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سندھ بھر کے کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے، انٹر کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے ہوں گے، جبکہ میٹرک کے نتائج 31 جولائی کو اور انٹر کے نتائج اگست کےدوسرے ہفتے سے جاری کیے جائیں گے۔

Leave a reply