دونیہ ابو طالب کا سعودی تاریخ میں اہم مقام

0
45

ہاٹ لائن نیوز : تائیکوانڈو کھلاڑی دونیہ ابو طالب اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تائیکوانڈو ٹیم کی رکن دونیہ ابو طالب باضابطہ طور پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے اولمپک گیمز کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈ جیت لیا ہے۔

سعودی وزیر کھیل اور اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز نے 27 سالہ دونیہ کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بندر السعود نے بھی سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ ایکس پر اپنی کامیابی شیئر کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ دونیہ رواں سال پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں شرکت کر رہی ہیں۔

Leave a reply