قومی اعزازات کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام نکال دیا گیا

0
53

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کا نام صدارتی ایوارڈ کی لسٹ سے نکال دیا گیا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی، 23 مارچ کو انہوں نے فلم اور ٹی وی میں خدمات پر ستارہ امتیاز حاصل کرنا تھا، انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکار سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست شیئر کی جس میں اب ان کا نام موجود نہیں ہے، انہوں نے لکھا کہ میرا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے یہ ایوارڈ میں نے 23 مارچ کو وصول کرنا تھا، میں نے اس لسٹ میں اپنا نام خود تو شامل نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے پچھلے سال مبارک دی تھی وہ اپنی مبارک واپس لے لیں،گزشتہ سال اگست یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور اس لسٹ میں میرا نام بھی شامل تھا۔

سرمد کھوسٹ کا نام ان کی متنازعہ فلم جوائے لینڈ کی وجہ سے منظور نہیں کیا گیا ہے، کابینہ ذرائع کے مطابق سرمد کھوسٹ کے نام کی ابھی باقاعدہ منظور ی نہیں ہوئی تھی، 14 اگست کو نام تجویز کیے جاتے ہیں منظوری کابینہ کمیٹی نے دینی ہوتی ہے، صرف سرمد کھوسٹ ہی نہیں اور بھی کئی تجویز کنندگان کے نام حتمی فہرست میں شامل نہیں ہیں، ایوان صدر میں آج 23 مارچ کو 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا ۔

Leave a reply