دماغ کوصحتمند رکھنےوالے 3 مشروبات

0
93

ہاٹ لائن نیوز : آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ دماغی تنزلی کی شرح میں تیزی آتی ہے لیکن چند آسان چیزوں سے آپ اسے روک سکتے ہیں اور اپنے دماغ کو جوان رکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسم کے ہر حصے کا تعلق بہترین خوراک سے ہے، ذیل میں چند ایسے مشروبات ہیں جو دماغ کو جوان رکھنے میں مددگار ہیں۔

ہمارے دماغ کو اپنا کام کرنے کیلیے بہت زیادہ ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق دماغ دن بھر کھانے سے حاصل ہونے والی کیلوریز کا 20 فیصد استعمال کرتا ہے۔

اگر آپ عمر کے ساتھ دماغی افعال کو درست اور یادداشت کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو چند مشروبات کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔ تو جانیے ان مشروبات کے بارے میں جو دماغ کے لیے بہت اچھے ہیں۔

بیریز کا رس
بلیک بیری، بلیو بیری ، اسٹرابیری کا جوس پینے سے بھی دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔ ان پھلوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتے ہیں۔ اسی طرح ان پھلوں میں موجود مرکبات یادداشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ .

لیموں پانی
ہمارے جسم خصوصاً دماغ کو پانی کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو دماغی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔ دماغ کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور اسی لیے لیموں پانی پینے سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ لیموں میں موجود اجزاء خلیات کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ اس کی خوشبو مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔

چقندر کا رس
چقندر کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مادوں سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو پھیلاتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔

Leave a reply