دشمن عناصر کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

0
79

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں دشمن عناصر کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھواں پر دہشت گردوں کا حملہ، حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں داخل ہونے کے لیے دستی بم کا استعمال کیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، حملہ آوروں کی گولیوں سے دس پولیس اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

Leave a reply