یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

0
68

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے بے گناہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پہلا یوم یکجہتی کشمیر 1991 سے ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

اس دن کے موقع پر پاکستان بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے ، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ملک بھرمیں عام تعطیل ہے جب کہ مختلف جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Leave a reply