ہم آہنگی کانفرنس میں فرقہ واریت اسلام کیلئے سب سے بڑا فتنہ قرار

0
39

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ میں 2 روزہ ہم آہنگی کانفرنس جاری ہے کانفرنس کے شرکاء فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر بھی مقالہ پڑھیں گے۔
کانفرنس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت اسلام کیلئے سب سے بڑا فتنہ ہے، امیر جمعیت علمائے اسلام (جے۔ یو ۔آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم اُمّہ میں مسلکی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

جے یو آئی کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی میں رابطہ عالمی اسلامی کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا اور انہوں نے مسلم اُمّہ میں مسلکی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مسلمان اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اور ہمیں سپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

سربراہ جے۔ یو ۔آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فلسطین میں انسانی اور مذہبی اصولوں کی نفی ہورہی ہے اس لیے فلسطینیوں کا ساتھ دینا ناگزیر ہے۔

اس عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سعودی عرب کے عظیم مفتی شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ بھی شریک ہوئے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے عبد الغفور حیدری ، نور الحق قادری ، علامہ طاہر اشرفی ،عبد الخبیر آزاد ،سردار عتیق ،لیئق احمد اور دیگر ارکان شریک ہیں۔

ایران ، ترکی ، ہندوستان ،عراق، انڈونیشیا اور الباُنیہ سمیت متعدد ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔

Leave a reply