جسم کی چربی کم کرنے والے بیج

0
72

ہاٹ لائن نیوز : صحت مند اور دبلا پتلا نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور جب بات جسم کی ہو تو زیادہ تر چربی پیٹ میں ہوتی ہے اور اسے ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، لٹکا ہوا پیٹ کسی کو پسند نہیں لیکن آپ چند بیجوں کا استعمال کرکے اسے کم کرسکتے ہیں۔

جو لوگ پیٹ کی چربی جلدی سے کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے درج ذیل بیج مفید ثابت ہوں گے۔

• السی کے بیجوں میں فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں جو صحت مند دل اور نظام ہاضمہ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اور وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

• سورج مکھی کی خوبصورتی کے باوجود اس کے بیج بھی فائدہ مند ہیں، کیونکہ ان بیجوں میں وٹامن ای، میگنیشیم اور سیلینیم پایا جاتا ہے، جو وزن کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج بھوک کو کم کرتے ہیں جبکہ آپ کے جسم کو کیلوریز بھی فراہم کرتے ہیں۔

• اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کدو کے بیج بھی ایک بہترین آپشن ہیں کیونکہ ان میں وزن کم کرنے کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ کدو کے بیج فائبر، پروٹین اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

Leave a reply