دبئی میں باکسنگ ایونٹ کے دوران پاکستانی اور بھارتی باکسرز میں جھگڑا

0
9
دبئی میں باکسنگ ایونٹ کے دوران پاکستانی اور بھارتی باکسرز میں جھگڑا

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے باکسرز کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل ایک پروموشنل تقریب میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی باکسر منیش شرما اور پاکستانی حریف رحیم پردیسی ایک تشہیری تقریب کے دوران آمنے سامنے آئے، جہاں دونوں کے درمیان پہلے لفظی تکرار ہوئی۔ اسی دوران منیش شرما نے مبینہ طور پر رحیم پردیسی کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد دونوں باکسرز کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی۔

صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کی اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیا۔

یہ واقعہ دبئی میں منعقد ہونے والے ’فیوری بائی دی سی – موکا باکسنگ‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد باکسنگ شائقین میں مقابلے کے حوالے سے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر رحیم پردیسی اور بھارتی باکسر منیش شرما کے درمیان 7 نومبر کو دبئی میں باکسنگ مقابلہ شیڈول ہے۔ اب شائقین کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں کھلاڑی رنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a reply