خوبصورت ملک جہاں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں

0
76

ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ نئے سال کی سیر کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ایک خوبصورت منزل آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں، دنیا میں کسی کو بھی افریقی ملک کینیا جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر آپ ماسائی مارا میں جنگل سفاری سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، تو نیروبی نیشنل پارک کی سیر کریں یا جھیل ناکورو میں پرندوں کو دیکھنے جائیں، کینیا کی طرف جائیں، کیونکہ وہاں جانے کے بعد ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔

کینیا نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2024 سے ملک میں آنے والے سیاحوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کینیا کی حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سیاحوں کو ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دے گی۔

اس کا اعلان کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا اور اب اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا ایک قدرتی جنت تصور کیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کے ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

اس وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں بہت سی سہولیات میسر ہیں۔

Leave a reply