خلیجی ممالک میں بھارتی فلموں پر پابندی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کجخلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈہ فلموں پرپابندی عائد کر دی ہے۔

بالی ووڈ فلم آرٹیکل 370 میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی جھوٹی اور من گھڑت تصویر کشی کی گئی ہے، بھارتی فلم انڈسٹری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتی ہے۔

بالی ووڈ فلموں کو خلیجی ممالک میں پابندیوں کا سامنا ہے، حال ہی میں بھارتی فلم آرٹیکل 370 کی خلیجی ممالک میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کا مقصد مودی حکومت کیجانب سے اگست 2019 میں اقوام متحدہ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کاجوازپیش کرناہے۔

فلم آرٹیکل 370 بھی کشمیر میں 2019 کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم آرٹیکل 370 تاریخی واقعات کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے اور حقائق کو ایک مخصوص بیانیہ کے مطابق ڈھالتی ہے۔

Leave a reply