انتخابات میں دھندلی کیخلاف قرارداد جمع

0
46

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ بارمیں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ ، فارم پینتالیس کی روشنی میں نتائج دوبارہ مرتب کرنیکی قرار داد جمع کروا دی گئی ہے ۔

قرار داد سینئر قانون دان آفتاب احمد باجوہ کیجانب سےجمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کےیمطابق نتائج مرتب ہونے تک قومی اور صوبائی حکومتوں کو کام سے روکا جائے ، عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ، الیکشن کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں ، ملک بھر کے سیشن ججز فارم پینتالیس کو اکٹھا کر کے نتیجہ مرتب کریں ،جو نتائج مرتب کیے جائیں وہ قوم کے سامنے لائے جائیں ۔

Leave a reply