ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیوں کو نقصان ، 36 افراد ہلاک

0
35

ہاٹ لائن نیوز : چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ گرنے سے 23 گاڑیاں نیچے گر گئیں۔ اس حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد جاری ہونے والی فوٹیج، ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی، جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Leave a reply