خام تیل نے 90 ڈالر کی حد عبور کرلی، دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی

0
14
خام تیل نے 90 ڈالر کی حد عبور کرلی، دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 2.77 ڈالر اضافے کے بعد 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی برینٹ خام تیل کیقیمت میں نمایاں اضافہ دیکھاگیاتھا۔
اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 84.84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق خطے میں جاری صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھی ہے، جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا ہے۔
امریکا میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی گیلن قیمت 4 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو عالمی توانائی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ خطے میں کسی بھی بڑی پیش رفت کا اثر تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply