زویا ناصر نے شادی کے لیے فہد مصطفیٰ سے کر دی ایسی اپیل کہ سب حیران رہ گئے

0
10
زویا ناصر نے شادی کے لیے فہد مصطفیٰ سے کر دی ایسی اپیل کہ سب حیران رہ گئے

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے شادی کے حوالے سے دلچسپ انداز میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ سے ایک مزاحیہ اپیل بھی کر دی۔
زویا ناصر حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، شوبز سفر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران شادی کے سوال پر زویا ناصر نے ہنسی مذاق میں کہا کہ اگر انہیں شادی کرنی ہوئی تو اس کے لیے ممکن ہے کہ انہیں اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے یا پھر فہد مصطفیٰ کے مشہور گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کرنا پڑے۔
اس موقع پر احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زویا ناصر کو شو میں مدعو کیا جانا چاہیے، جس پر اداکارہ نے بھی مزاحیہ انداز میں فہد مصطفیٰ سے درخواست کی کہ انہیں ’جیتو پاکستان‘ میں بلایا جائے۔
زویا ناصر نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والد، معروف مصنف ناصر ادیب کی طرح نہیں ہیں، اور یہ بات بھی ہنسی مذاق کے انداز میں کہی کہ ان کے والد فہد مصطفیٰ کو پسند نہیں کرتے۔
پوڈکاسٹ میں ہونے والی یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں مداح اداکارہ کے اندازِ گفتگو کو پسند کر رہے ہیں۔

Leave a reply